بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کب ہوئی تھی، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتا دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے چوہدری نثار علی خان کی ابھی نہیں چند ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی ،جس میں چوہدری نثار علی خان کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی گئی ،

فیصلہ چوہدری نثار علی خان نے کر نا ہے ، آمد سے پارٹی کو فائدہ ہوگا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان سے حالیہ دنوں میں نہیں بلکہ چند ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری نثار علی خان کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی تاہم فیصلہ چوہدری نثار علی خان نے کر نا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تو اس سے پارٹی کو فائدہ ہوگا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ’’این این آئی ‘‘ کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کی حالیہ دنوں میں وزیر اعظم سے ملاقات کی تردید کی خبر چلائی گئی تھی جس کی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کر دی ہے ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ماضی میں ایک دوسرے بارے میں بیان کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطاب چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی اطلاعات اس وقت گردش میں ہیں ، اب تک ان اطلاعات کی تصدیق تو نہیں ہوسکی اور چوہدری نثار کے قریبی ذرائع بھی وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی تردید کر چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی ہے اور چوہدری نثار سے 40 سال پرانا تعلق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…