بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

معروف سیاسی وسماجی رہنما ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شامل ہوگئے

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (آن لائن)معروف سیاسی وسماجی رہنمااور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی احسان ہزاروی ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شامل ہوگئے،شمولیتی تقریب جے یو آئی کے صوبائی دفتر الجمعیۃ سیکرٹریٹ بنوری ٹائون میں منعقد کی گئی جس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان ،صوبائی ناظم مالیات مولانا محمد غیاث اور ضلع شرقی کے جنرل سیکرٹری حافظ فاروق سید ،

سیکرٹری اطلاعات جمال خان کاکڑ،شیروبنگش،حافظ ابوبکر نعمانی سمیت صوبائی اور ضلعی قائدین شریک ہوئے، تقریب میںقاری محمد عثمان ، مولانا محمد غیاث ودیگر نے احسان اللہ ہزاروی کو جمعیت علماء اسلام پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی اور ر سندھی اجرک وجے یو آئی کے پرچم والامفلر بھی پہنایا،احسان ہزاروی آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنمااور جوائنٹ سیکرٹری کراچی ڈویژن رہے،حال ہی میںقومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی صوبہ سندھ کے وائس چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہوئے،سابقہ پی ایس 115سے انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں اورسیاسی وسماجی حوالے سے متحرک وسرگرم کردار ادا کررہے ہیں،احسان ہزاروی نے دودن قبل کراچی کے دورے کے موقع پر مولانا فضل الرحمن اور علامہ راشدمحمودسومرو سے ملاقات کی اور جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا، احسان ہزاروی نے شمولیتی تقریب سے خطاب میں کہا کہ جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اس ملک میں جبر و استبداد کے سامنے ڈٹ جانے کی وہ مثال قائم کی جو پاکستان میں بحالی جمہوریت کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیگی، لانگ مارچ سیاسی یتیموں کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا اور بہت جلد ملک میں عوام کے حق حکمرانی کا سورج طلوع ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…