بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی شیخ رشید نے ’’سر پرائز ‘‘ بتا دیا ،اپوزیشن کی نیندیں حرام    

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ،جس میں سیاسی امور،امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتمادکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورشیخ رشیداحمد نے اپوزیشن کی جانب سے

سیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی۔عثمان بزداراورشیخ رشیداحمد نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گااور27 مارچ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔میر ا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیںاور قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے اسلام آباد میں کامیاب او آئی سی کانفرنس کے انعقاد پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو مبارکباد دی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیںاورپنجاب کے عوام کی دن رات خدمت کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے اورن لیگ لانگ مارچ کا شیڈول فراہم کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…