بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے 28 مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کا اعلان کردیا

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن ) متحدہ اپوزیشن کی اسلام آباد میں لانگ مارچ کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے نمائندوں کی عدم شرکت ، پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام نے لانگ مارچ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا ،اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 28 مارچ کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے کشمیر ہائی وے پر جلسے کا اعلان کردیا

جبکہ لاہور سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مارچ کی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہباز کریں گے۔پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم 28 مارچ کو کشمیر ہائی وے پر جلسہ کرے گی۔ مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 26 مارچ کو لاہور سے شروع ہوگا اور 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا جبکہ گوجرانوالہ اور سرائے عالمگیر پر پڑاؤ ہوگا اور یہاں پارٹی کا جلسہ بھی ہوگا۔حمزہ شہباز اور مریم نواز مسلم لیگ (ن) کے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی دیگر رکن جماعتیں بھی ریلیوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچیں گی، قافلے 26 مارچ کو اسلام آباد پہنچنا شروع ہوں گے لاکھوں لوگوں کا جلسہ ملکی تاریخ میں بڑی تبدیلی لائے گا، عمران خان اپنا اجتماع بھی دیکھیں اور ہمارا اجتماع بھی دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 10 لاکھ کے بجائے 10 بندے پورے کریں ایک ایک گملے اور ایک ایک بلب کی حفاظت خود کریں گے، اسلام آباد انتظامیہ سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔پی ڈی ایم کے ترجمان اور رہنما جمعیت علمائے اسلام حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ مارچ مہنگائی، لاقانونیت، ایک غیرجمہوری مسلط شدہ حکومت کے خلاف ہوگا، ملک میں آئین، قانونی اور نہ پارلیمنٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فیصلہ ہوا تھا کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ مہنگائی مارچ کے نام سے ہوا لیکن 23 مارچ کو او آئی سی کے انعقاد کی وجہ سے نہیں ہوسکا اور خوش اسلوبی سے کانفرنس ہوگئی۔ جو لانگ مارچ کر رہے تھے اب 26 مارچ کو ہمارے قافلے روانہ ہوں گے اور جمعیت علمائے اسلام سندھ کے قافلے سہراب گوٹھ کراچی سے روانہ ہوگئے اور رات سکھر، حیدر آباد پہنچیں گے اور وہاں سے ہوتے ہوئے پنجاب میں داخل ہوں گے، لاہور سے اسلام پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے قافلے 25 مارچ کو نکلیں گے، قافلے کوئٹہ سے روانہ ہو کر براستہ ڑوب ڈیرا اسمٰعیل خان میں پڑاؤ کریں گے، وہاں قیام کریں اور 26 کو مولانا فضل الرحمٰن کے ہاں رکیں گے، پھر پورے خیبرپختونخوا سے قافلے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں ڈیرہ اسمٰعیل خان سے قافلے ہکلہ انٹر چینج پہنچیں گے جہاں سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے قافلے ملیں گے اور ملک بھر سے آئے ہوئے سارے قافلے مل کر 26 مارچ کو شام تک اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے اور جی نائن پارک میں جمع ہوں گے ہم یہاں 26 کو پہنچیں گے، 27 مارچ کو ہمارا جی نائن سری نگر ہائی وے میں ہوگا اور ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) اور سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں بی این پی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکن اور جمعیت علمائے پاکستان کے کارکن اور دیگر دیگر جماعتوں کے قافلے سری نگر میں جمع ہوں گے مشترکہ اجتماع ہوگا۔ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن 26 مارچ کو سری نگر ہائی وے پر جمع ہوں گے جہاں وہ 27 اور 28 کو بھی وہاں رہیں گے، اس کے بعد اپوزیشن قیادت اگلا لائحہ عمل دے گی۔وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکا کے خلاف بیان دے کر محض عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، یو ٹرن جھوٹ کا دوسرا نام ہے۔ عمران خان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ذریعے ملک کو امریکا کے سامنے گروی رکھا ہے تمام سیاسی لوٹوں کو جمع کر کے شیخ رشید بنا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…