بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عدم اعتماد پر ووٹنگ میں ایک سے ڈیڑھ ماہ تاخیر کی جائے‘ارکان کی وزیراعظم کو تجویز

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف  کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک کمیٹی کے ارکان نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ

کل یعنی 25 مارچ کو اجلاس کا پہلا دن مختصر رکھا جائے۔ذرائع کے مطابق ارکان نے تجویز دی ہے کہ اجلاس رکن قومی اسمبلی خیال زمان کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کردیا جائے اور اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ کرنے دی جائے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ارکان نے مرحوم رکن قومی اسمبلی کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کی تجویز بھی دی۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے ارکان نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں ایک سے ڈیڑھ ماہ تاخیر کی جائے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں دی جانے والی تجاویز کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم آخری دم تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم آخری دم تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے میں دباؤ میں آجاؤں گا، 27 مارچ کو عوام بتا دیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔د

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…