بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیازی کا سیاسی تابوت تیار ہے ، مولانا نے وضو بھی کر لیا ،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

چترال(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ نیازی کا سیاسی تابوت تیار ہے مولانا نے وضو بھی کر لیا ہے بلاول بھٹوزارداری اور شہباز شریف نے تابوت کو کندھا دینے کے لئے تیار کھڑے ہیں،بس چند دنوں کی بات ہے رسم قل بھی ادا کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دروش لوئیر چترال میں خدیجہ بی بی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے غریبوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔اور ہر آنے والا دن عوام پر غذاب بن کر نازل ہوتا ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ عوام بھی اٹھ کھڑے ہوں تاکہ آنے والی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ظلم نا انصافی ہو باشا خان کے پیروکار ان کا مقابلہ کرین گے چاہے وہ فلسطین میں اسرائیل کا کشمیر میں ہندوستان کا یا آفغانستان میں طالبان کا ہو ہم ہر بندوق اٹھانے والوں کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ باشا خان تقسیم ہند کا اس لئے خلاف تھا کہ اس میں مسلمانوں کے اتحاد کو ختم کرکے تقسیم کرنے سے مسلمانوں کی طاقت کو نقصان پہنچا۔ایمل والی خان نے کہا کہ ہم نے قوم کو 1973 کا متفقہ آئین دیا اور اٹھاروین ترمیم کے تحت صوبائی آذادی دی اور پختون قوم کو شناخت دی۔ماضی میں ہمیں غددار بھی کہا گیا مگر زمانے نے دیکھا ہماری پالیسی درست تھی۔اے این پی اپنے صوبے کے عوام کے حقوق کے لئے لڑرہی ہے اور لڑتی رہے گی۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اس مرتبہ جدیجہ بی بی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ عوامی مسائل حل ہو سکیں۔جلسے سے ضلعی صدر الحاج عید الحسین اے این پی کے تحصیل نظامت کے امیدوار خدیجہ بی بی نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…