بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان استعفیٰ نہ دیں بلکہ انہیں۔۔ سید خورشید شاہ نے حیران کن خواہش کر دی

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ نہ دیں ،وہ پارلیمنٹ آئیں اور پھر انہیں شکست ہو۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کارڈ جس کے پاس ہوتا ہے وہ کسی کو بتاتا نہیں ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ ٹرمپ کارڈ کوئی بھی عوام کیخلاف استعمال نہیں کرسکتا، ڈالر، بجلی، تیل

، اناج کی قیمتیں کہاں تک پہنچ گئیں کوئی پوچھنے والا نہیں؟پی پی رہنما نے کہا کہ ان کی جانب سے تکلیف دہ الفاظ استعمال کیے جارہے ہیں، اتحادی جماعتیں ان کے ساتھ ہوتیں تو ایسے الفاظ کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے بتایا کہ عمران خان کو سینیٹ میں شکست ہوئی تھی تو انہوں نے اعتماد کا ووٹ لیا تھا، چوہدری نثار کی ملاقاتیں ایک سال پہلے ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دیں یا نہ دیں ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں اور پھر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عمران خان عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں، پارلیمنٹ کو اہمیت نہ دیں تو کیا نتیجہ نکلتا ہیاس کا احساس کرانا ہے۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں وہ خود کو بچا رہے ہیں، ساڑھے3سال ہم نے انتظار کیا، میثاق معیشت کا بھی کہا، کشمیر سمیت دیگر اہم ایشوز پر میٹنگ ہوئیں، آرمی چیف آئے لیکن وزیراعظم نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے سنبھل کر چل رہے تھے اور کہتے تھے، آئیں ساتھ بیٹھیں، کہا جاتا تھا کہ اپوزیشن ناکارہ ہے، نااہل اپوزیشن ملی ہے، پیپلز پارٹی کو مجبوراً طاقت کا مظاہرہ کرنا پڑا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے کہا گیا کہ 10لاکھ لوگ کھڑے کردوں گا دیکھتے ہیں کون پارلیمنٹ جاتا ہے، ہم آپ کا یہ طریقہ کار بھی دیکھ لیتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ پہلے ہی اگر کارڈ شو کردیں تو کیا پیچھے بچے گا،عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں ، ایسے ہی سینے سے لگا رکھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے پاس اتنی جرت ہی نہیں کہ استعفیٰ دے سکے،عمران خان ساڑھے تین سال میں چل بھی نہیں پایا۔ انہوںنے کہاکہ اپریل میرا برڈتھ ڈے مہینہ ہے اس لیے اچھا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اسپیکر آئین کے تحت ہے، اسپیکر آئین سے اوپر نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدالت کے سامنے آئین بھی ہے اور تمام باتیں بھی ہیں،ریفرنس کے حوالے سے پرامید ہیں کہ ائین کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…