بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’اب بات صرف عمران خان سے ہوگی ‘‘ جہانگیر ترین گروپ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی )جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کے بعد ہی حکومت کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں۔ایک بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ ہمارے مذاکرات اب وزیراعظم عمران خان یا

وفاقی ٹیم سے ہوں گے، ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات میں ترین گروپ نے کوئی لچک نہیں دکھائی، عثمان بزدار کو ہٹائے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر کھڑے ہیں، پہلے عثمان بزدار کی تبدیلی پھر دیگر ایجنڈے پر بات چیت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کے اراکین کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقاتوں میں کوئی حقیقت نہیں ، ترین گروپ کی وزیراعلی سے ملاقاتوں کی پرانی تصاویر نکالی جا رہی ہیں۔ترین گروپ جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد ہے، ہمارا گروپ مشترکہ فیصلے کر رہا ہے۔ ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ ہائوس سے سرکاری ریکارڈ غائب کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ یہ ایوان وزیراعلی ہاس سے اہم سرکاری ریکارڈ غائب کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔سرکاری ریکارڈ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوسکتا۔وزیراعلی پنجاب کی سرکاری رہائشگاہ سے بھی ڈیٹا نکال لیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہائوس کا سرکاری ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔سرکاری رہائشگاہ لیب ٹاپ اور فوٹیج وغیر بھی ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ تمام سرکاری ریکارڈ منتقل کرنے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…