ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ قرار دے دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیں ، تحریک عدم اعماد کا نتیجہ بھگتیں گے ،تحریک عدم اعتماد سے کون بھاگ رہاہے ،عمران خان شعبدے بازلیڈرہے خود کرپشن کرکے دوسروں کو کرپٹ کہتا ہے

کیلیفورنیا عدالت ، الیکشن کمیشن ،ہائیکورٹ سے کون بھگوڑا ہے؟ اکا دکا پتوں کو کنگ بنا کر پیش کررہے ہیں ،انکے ترپ کے پتے کا حال بھی ٹرمپ جیسا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان ٹرمپ ہیں ، تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ بھگتیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان شعبدے بازلیڈرہے ،خود کرپشن کرکے دوسروں کو کرپٹ کہتا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ کیلیفورنیا عدالت ، الیکشن کمیشن ،ہائیکورٹ سے کون بھگوڑا ہے،تحریک عدم اعتماد سے کون بھاگ رہا ہے ،ہر میدان سے خود بھاگتے ہیں اوردوسروں کو بھگوڑا کہتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر راناثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل63اے کی تشریح میٹرک پاس بھی کرسکتا ہے، عثمان بزدارنے لوٹ سیل لگا رکھی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک کے بعد حکومت کے سیاہ کارنامے سامنے آئیں گے، 26 سے 28 مارچ تک پورا ملک سڑکوں پرہوگا، عوام فیصلہ سنائیں گے نااہل ٹولے نے ملک تباہ کردیا۔راناثناء اللہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں تاخیر ہوئی توملک عدم استحکام کا شکارہوگا، عوام حق کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑی ہے، عمران خان کی پارٹی کے اپنے بندے انکے خلاف ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر نے کہا کہ عمران خان تاخیرکیلئے عدالتی کندھے استعمال کرنا چاہتے ہیں، نااہل ٹولے نے ملک کا سیاسی کلچرتباہ کردیا، عمران خان نے قوم کے ساتھ فراڈ کیا، وقت ضائع کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے4 برس میں انتقام کے علاوہ کچھ نہیں کیا، 27 مارچ جلسے میں شرکت کیلئے عوام کوپیسے کی لالچ دی جارہی ہے، حکومت 27مارچ جلسے کیلئے سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے۔راناثناء اللہ نے کہا کہ صدارتی ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہے، آرٹیکل63ایواضح ہے،کسی تشریح کی ضرورت نہیں، تحریک عدم اعتماد پرتاخیر کیلئے صدارتی ریفرنس دائرکیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…