بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملکی سیاست کے لیے آنے والے دو تین دن بہت ہی اہم قرار ۔۔۔ عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں، تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی/آئی این پی) مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان غصے میں آکر جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ملکی سیاست کے لیے آنے والے دو تین دن بہت ہی اہم اور مشکل ہیں، عمران خان کا دور ختم ہوچکا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی

، اب ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں،عمران خان کیساتھ دھوکا ہورہا ہے، ان کے اپنے لوگ انہیں دھوکا دے رہے ہیں۔منظور وسان نے کہاکہ یہ پہلی حکومت تھی جسے اسٹیبلشمنٹ نے بالکل کھلی چھوٹ دی تھی۔قبل ازیں اپنے خوابوں کے حوالے سے مشہور مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کی گیم اوور ہو چکی ہے اور انہیں بلوچستان کی مچھ جیل میں قید ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ایک ویڈیو بیان میں منظور وسان نے کہا کہ شیخ رشید کے 28 مارچ تک ایسےہی بیانات آئیں گے لیکن شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائے گا۔منظور وسان نے مزید کہا کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید اب بہانہ ڈھونڈ رہا ہے مگر ان کی گیم اوور ہو چکی ہے۔تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان سے نفرت کا اظہار کرکے ان سے الگ ہو رہے ہیں جبکہ عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کر کے فرار ہونا چاہتے ہیں۔تحریک انصاف اور اپوزیشن کے جلسے کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا کہ ڈی چوک پر نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اپوزیشن جلسہ کر سکے گی، 28 سے پہلے تمام معاملات حل ہو جائیں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے، ملک میں قومی حکومت بھی بن سکتی ہے جس میں کوئی حرج نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہا کہ قومی حکومت بنیتو اچھی بات ہے اور آگے چل کر عام انتخابات کروائے، عمران خان اب کسی کو کچل نہیں سکتے کیونکہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…