جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

”گل ودھ گئی اے، ہر کوئی اپنی مرضی سے آتا جاتا ہے، مختارا نہیں چھپاتا” ندیم افضل چن نے ایک بار پھر میلہ لوٹ لیا

datetime 24  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد  کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی رہنما ندیم افضل چن نے کہاہے کہ گل ودھ گئی ہے، سپریم کورٹ کا نہیں معلوم۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ گل ودھ گئی ہے، (بات تو بڑھ گئی ہے) سپریم کورٹ کا نہیں معلوم۔ندیم افضل چن نے کہا کہ ہر کوئی اپنی مرضی سے آتا جاتا ہے، مختارا نہیں چھپاتا، ہم چھپانے

کے قائل ہی نہیں۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور حسین وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان غصے میں آکر اسلام آباد جلسے میں کنٹینر پر استعفیٰ دینے کا اعلان کرسکتے ہیں، ملکی سیاست کے لئے دو تین دن بہت ہی اہم اور مشکل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دور ختم ہوچکا ہے، قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی۔ اب ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں، عمران خان کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے، اپنے ہی لوگ اس سے دھوکہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ ہمیں چھوڑ کر عمران خان کے پاس چلے گئے تھے، اب وہی پی پی پی میں واپس آرہے ہیں۔ عمران خان کی پہلی حکومت تھی جسے اسٹیبلشمینٹ نے کھلی چھوٹ دی تھی۔ مگرعمران خان کو حکومت چلانا نہیں آئی، ایسا ناکام وزیراعظم کبھی نہیں دیکھا۔منظور وسان نے کہا کہ جاتے جاتے عمران خان سندھ میں گورنر راج لگانے کی کوشش کریں گے، مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔گورنر سندھ کے گورنر راج کے بیان پر انہوں نے جواب دیا کہ کسی مائی کے لال میں ہمت نہیں ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگائے۔

عمران خان کے دور میں صوبوں میں احساس محرومی بڑھی، عمران خان نے اسٹیبلشمینٹ سے بھی ٹکراؤ کیا۔انہوںنے کہا کہ ہمیشہ دیکھا ہے کہ سیاستدان اور وزراعظم کو اقتدار کے آخری سال میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ قریبی ساتھی 24 اور 25 مارچ کے بعد عمران خان کے پاس کم آنا شروع ہونگے، اس کا فون بھی نہیں اٹھائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…