پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

فواد چوہدری24 گھنٹے کیلئے وزیراعظم بنے تو کیا کرینگے؟ وفاقی وزیر اطلاعات دل کی باتیں زبان پر لے آئے

datetime 19  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ملک چلانا مشکل ہے ،اگر 24 گھنٹے کیلئے ملک کا وزیر اعظم بنا تو کچھ بھی نہیں کرسکوں گا ،پاکستان میں پاور سینٹر بہت زیادہ ہیں، پانچ چھ پاور سینٹر ہیں اور کسی کو نہیں پتا کہ اس نے کرنا کیا ہے۔

شہباز شریف زیادہ سے زیادہ چھوٹے ڈان بن سکتے ہیں وزیراعظم نہیں بن سکتے۔فواد چوہدری نے غیر ملکی میڈیا کوایک انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے کئی سیاسی سوالات کئے ۔ فواد چوہدری نے ایک سوال پر کہا کہ یہ ملک چلانا بہت مشکل ہے، 24 گھنٹوں میں کچھ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسئلوں کی بڑی گہری جڑیں ہیں، یہاں جو اب تک ہم نے کوششیں کی ہیں اس کا مسلسل ہونا ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے دوران انٹرویو کہا کہ پاکستان میں پاور سینٹر بہت زیادہ ہیں، پانچ چھ پاور سینٹر ہیں اور کسی کو نہیں پتا کہ اس نے کرنا کیا ہے۔جواب کے اختتام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس ملک کو چلانا بڑا مشکل کام ہے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا ایک گروپ بنا لیں اور اس کا نام ‘چھوٹا ڈان گروپ’ رکھ لیں، شہباز شریف زیادہ سے زیادہ چھوٹے ڈان بن سکتے ہیں وزیراعظم نہیں بن سکتے۔مریم نواز کو فواد چوہدری نے مشورہ دیا کہ گھر پر آرام سکون کریں کیونکہ ابھی آپ کا وقت نہیں آیا۔وفاقی وزیر نے آخری پاکستانی فلم دیکھنے سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ آخری فلم انہوں نے ‘کھیل کھیل میں’ دیکھی تھی۔ انہوں نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت شاندار فلم ہے باقی سب کو بھی لازماً دیکھنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…