ممبئی(آئی این پی)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)میں کرکٹ سے متعلق نیا قانون متعارف کروادیا گیا۔آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اب کسی بلے باز کے کیچ آئوٹ ہونے کی صورت میں نئے آنے والے بلے باز کو اسٹرائیک پر آنا ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے قانون کے مطابق اگر کیچ ہونے سے قبل دونوں بلے بازوں نے ایک دوسرے کو کراس کرلیا ہو تو نئے آنے والے بلے باز کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر آنا ہوتا ہے۔تاہم اب آئی پی ایل میں اس قانون کے برعکس قانون لاگو ہوگا۔اس کے علاوہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں فی اننگ میں ریویوز کی تعداد ایک سے بڑھاکر دو کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کے رواں سیز سیزن کا آغاز 26مارچ سے ہوگا۔