نیو یارک (آئی این پی ) عالمی مارکیٹ میں اونچی اڑان کے بعد خام تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوگئیں، تیل کی قیمت 96.89 ڈالر پر آگئی۔ روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی معیشت متاثر ہوئی تو خام تیل کی قیمتیں بھی آسمانوں کو چھونے لگیں ۔
رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں دس فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی جس کے بعد برینٹ خام تیل 8 ڈالر 74 سینٹ کمی سے 100.88 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 9 ڈالر 34 سینٹ کمی کے بعد 96.89 ڈالر پر آگئی۔