منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مہنگے پیٹرول سے تنگ شہری نے گھوڑا خرید لیا

datetime 17  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر اورنگ آباد سے تعلق رکھنے والے شیخ یوسف نے دن بدن پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کام پر جانے کے لیے ذاتی گھوڑا خرید لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن نے ان گنت لوگوں کا کاروبار ٹھپ کیا جب کہ متعدد اپنی نوکریاں گنوا بیٹھے۔

ایسے میں اورنگ آباد کے رہائشی شیخ یوسف نے پیٹرول کی قیمتیں دیکھ کر اپنی موٹر سائیکل بیچ ڈالی ،بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ یوسف مہاراشٹرا کےکالج میں لیب اسسٹنٹ کی نوکری کرتے ہیں۔اے این آئی کو دیے گئے انٹرویو میں شیخ یوسف نے بتایا کہ میں نے گھوڑا 40,000 روپے میں خریدا اور اب اسی پرآتا جاتا ہوں۔انہوں نے مزیدکہا کہ میری موٹرسائیکل کچھ کام نکال رہی تھی اور پھر بسوں کے کرائے اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا تھا لہٰذا میں نے گھوڑا خریدنے کا فیصلہ کیا۔یوسف کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے گھوڑے کا نام ‘جگر’ رکھا ہے، میں سمجھتا ہوں یہ آمدورفت کا بہترین ذریعہ ہے، اس سے انسان فٹ اور تندرست بھی رہتا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی ریاستوں اتراکھنڈ، اتر پردیش اور دہلی میں پیٹرول کی قیمت تقریباً بھارتی 95 روپے فی لیٹر ہے جب کہ مغربی بنگال میں پیٹرول کی قیمت بھارتی 104.67 روپے فی لیٹر ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…