ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل جلسے کا معاملہ، وفاقی وزرا میں اختلاف کھل کر سامنے آ گیا

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ڈی چوک پر جلسہ کرنے کے معاملے پر وفاقی وزرا میں اختلاف کھل کر سامنے آگیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دینے کیلئے

اراکین کو 10 لاکھ کے مجمعے سے گزر کر جانا پڑے گا،کس مائی کے لعل میں کلیجہ ہے کہ 10 لاکھ کے مجمعے سے گزرکر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالے اور واپس جائے۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ ہم تو دھرنا دے ہی نہیں رہے ، لوگ وزیراعظم کا نقطہ نظر سن کر منتشر ہوجائیں گے۔ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آپ ووٹ ڈالنے آئیں، کسی نے روکا تو وہ ذمہ دار ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا صاحب کویہ زیب نہیں دیتا کہ لاٹھیاں تیل میں ڈوبی ہونے کی باتیں کریں، مولا جٹ کی سیاست نہیں چلے گی، گا، جن کو آپ میری پارٹی کہہ رہے ہیں، وہ کسی کے ساتھ نہیں، پاکستان کے ساتھ ہیں، وہ سمجھا رہیہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کریں۔صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو! اس پر وفاقی وزیر بولے، اگر ایسا نہ ہوا تو دمادم مست قلندر ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…