منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت جاتے جاتے اگلی حکومت کے لیے ایٹم بم بچھا کر جارہی ہے،محمد زبیر

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف اور نائب صدر مریم نوازکے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر،سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہاہے حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، اگلی حکومت کے لیے ایٹم بم بچھا کر جارہی ہے، معیشت ٹھیک کرنے میں بڑا وقت لگے گا۔

وہ پیرکومسلم لیگ ہائوس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرخواجہ طارق نذیردیگرمسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر ایمنسٹی دی، اس کے فیٹف پربہت اثرات پڑیں گے، ضروری ہے آئی ایم ایف کاپروگرام جاری رہے۔انہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے،حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ46 سو ارب روپے بجٹ کا خسارہ کرنے والوں نے ایک بجلی کا پلانٹ نہیں لگایا، اس حکومت میں 60 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے، تاریخی مہنگائی ہے، پاکستان میں بھارت اور بنگلا دیش سے زیادہ مہنگائی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ مہنگائی زیادہ ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے، ارجنٹینا اور ترکی میں پاکستان سے زیادہ مہنگائی ہے،ملکی معیشیت کا عمران خان نے بیڑا غرق کردیا ہے،عوام کے ساتھ ساتھ حکومت کا سرمایہ بھی خراب کردیا ہے، یہ حکومت ایٹم بم بچھا کر جارہی یے، آئی ایم ایف سے تین سال میں 3 ملین ڈالر لئے ہیں،جو وعدے آئی ایم ایف سے کئے تھے۔ وہ پورے نہیں کئے، حکومت کہہ رہی ہے کہ 43سو ارب روپے کا خسارہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پی آئی اے میں 50 ارب کا نقصان کیا، 60 لاکھ لوگ بیروزگار ہوگئے،یہ سفر شروع ہوا کہ جب خان صاحب کہا کرتے تھے کہ مہنگائی ہو تو حکومت چور ہوتی ہے،

پاکستان مہنگائی میں اس وقت تیسرے نمبر پر ہے،پاکستان میں وزیر اعظم تبلیغ کرنے نہیں آتا، معیشت بہتر کرنے آتا ہے،آپ کے دورمیں ہندوستان کشمیر لے گیا۔ آپ کی آواز نہیں نکلی،خان صاحب معیشت کو اتنا بگاڑ کر جارہے ہیں کہ اس کو ٹھیک کرنے کے لیے وقت لگے گااور مہنگائی کا ایک اور طوفان ائے گا۔سابق گورنر سندھ محمد زبیرنے کہاکہ قیمتوں کا تعلق عوام سے ہوتا ہے،

وزیر اعظم نے کل کہا کہ میں تو قیمتوں کے لئے آیا ہی نہیں تھا،ہمیں پتہ ہوتا تو عدم اعتماد میں سب سے پہلے یہی کہتے،یورپی یونین کے حوالے سے جو بات کی ہے اور ان کی کلاس لی ہے جب کہ ہماری سب سے زیادہ معیشیت یورپی یونین سے چلتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں کا وعدہ کہاں گیا، 50 لاکھ گھر کہاں ہیں، حکومت جانے میں بس تقریبا ایک ہفتہ ہے، سی پیک لگا کر گئے تھے،

جہاں سے انویسٹمنٹ آنی تھی اسے ختم کردیاگیا،پاکستانی عوام کو مہنگائی کے حوالے سے بہت نیچے پہنچا دیا ،آج تک کسی نے یہ جواب نہیں دیا کہ پاکستان مہنگائی میں تیسرے نمبر کیوں ہے،کسی وزیر نے جواب نہیں دیا کہ پاکستان تیسرا مہنگائی والا ملک کیوں ہیں ،ایل این جی ، دوائیوں ، چینی اور گندم کے اسکینڈل میں اربوں روپے عوام کی جیب سے نکلے،وہ پیسے عمران کے دوستوں میں گئے ہیں ،

کراچی گرین لائن کے لیے صرف اسی بسیں منگوانے کے لیے چار سال لگائے ،رنگ روڈ مالم جبہ اسکینڈلز کی لائن لگی ہوئی ہے ،احتساب کے نام پر ہمارے لیڈران جیل گئے،ہم نے سب کچھ برداشت کیا یہ ہمارا ایک کونسلر بھی نہ توڑ سکے، پٹرول کی قیمت 12 روپے بڑھا کر 10 روپے کم کردی اور کہا کہ جون تک نہیں بڑھے گی،ایسی کمٹمنٹ کی جب وہ ہونگے ہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا جو نعرہ ہے کہ ووٹ دو عزت لو۔ وہ نعرہ برقرار رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ حکومت میں آنے کے بعد پکڑ دھکڑ کی سیاست کریں گے تو معیشت بہتر نہیں ہوسکتی،کیونکہ یہ آپ کا کام نہیں ہے، اس کے لئے ادارے موجود ہیں، اگر ہم سندھ کا پروگرام لے کر آتے ہیں تو کراچی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے، اگر شہباز شریف وزیر اعظم بنتے ہیں تو ان کی کافی توجہ کراچی پر ہے، اس پر کام کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…