بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان پاکستان کی ضرورت ہے ،ق لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے،اسد عمر کا بھی ق لیگ پر کاری وار

datetime 14  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ (ق )لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے، عمران خان پاکستان کی ضرورت ہے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں اندرونی چیلنجز بہت زیادہ ہیں،عمران خان پر اللہ کا سایہ ہے،مشکل حالات میں پاکستانیوں نے مقابلہ کرنا ہے،کامیابی کے لیے ملک کو متحد ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی خیبر سے کراچی ملک بھر کے پاکستانیوں کی پارٹی ہے ،ن لیگ بنیادی طور پر جی ٹی روڈ کی پارٹی ہے۔پیپلز پارٹی اندرونی سندھ کی پارٹی ہے ان سب کا ایجنڈا ایک نکاتی ہے۔ق لیگ پنجاب کیچنداضلاع کی پارٹی ہے۔انہوںنے کہاکہ افغانستان پردو سپر پاورز نے حملہ کیا،مودی نے ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان پر پریشر ڈال سکے۔روس اور امریکہ افغانستان میں گئے تو پاکستان کو شدید نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک قربانی سے بنا ہے اس کے لیے مزید قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔پاکستان نے ثابت کر دیا ہے ملکر کسی بھی بھی مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…