اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)سینئر صحافی ، کالم نگار اور اینکرپرسن سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”آج میاں شہباز شریف سے ایک گھنٹے بالمشافہ ملاقات میں اور مولانا فضل الرحمان سے بذریعہ فون گپ شپ ہوئی۔
اندازہ ہوا کہ نہ صرف اپوزیشن کا معاملہ صحیح ٹریک پر چل رہا ہے بلکہ اگلے 48 گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ جس کے بعد شاید ووٹنگ کی ضرورت ہی نہ پڑے۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں سلیم صافی نے کہا ”سونامی سرکار کے خلاف عدم اعتماد کے عمل کے اہم کردار ، باکمال سیاستدان اور مستقبل کے (شاید)سپیکر سید خورشید شاہ کے ساتھ عشائیہ پر گپ شپ۔۔ان کی گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ عمران خان کا مزید اقتدار میں رہنا اس قدر ناممکن ہے جس قدر عمران خان صاحب کا شائستہ گفتگو کرنا ناممکن ہے۔
آج میاں شہباز شریف سے ایک گھنٹے بالمشافہ ملاقات میں اور مولانا فضل الرحمان سے بذریعہ فون گپ شپ ہوئی۔ اندازہ ہوا کہ نہ صرف اپوزیشن کا معاملہ صحیح ٹریک پر چل رہا ہے بلکہ اگلے 48 گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ جس کے بعد شاید ووٹنگ کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) March 13, 2022
سونامی سرکار کے خلاف عدم اعتماد کے عمل کے اہم کردار ، باکمال سیاستدان اور مستقبل کے (شاید) سپیکر سید خورشید شاہ کے ساتھ عشائیہ پر گپ شپ۔۔ان کی گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ عمران خان کا مزید اقتدار میں رہنا اس قدر ناممکن ہے جس قدر عمران خان صاحب کا شائستہ گفتگو کرنا ناممکن ہے۔ pic.twitter.com/mArODxI9bu
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) March 13, 2022