منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کو گھر بھیجنے کے امکانات زیادہ ہیں، شہباز شریف کی لیگی ایم این ایز کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ن لیگی ایم این ایز کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے

خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ن لیگ کے ایم این ایز کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کردی۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شہبازشریف نے کہا کہ اپنے اپنے گروپس کے سربراہ کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ کوئی غیر معمولی واقعہ ہو تو فوری وٹس ایپ گروپ میں بتائی اپنے لیڈر کو آگاہ کریں۔ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار نواز شریف اور شہباز شریف کو دے دیا ہے،عمران خان کو گھر بھیجنے کے امکانات زیادہ ہیں ہماری تیاری پوری ہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہاؤس فل تھا ،تمام ممبران نے شرکت کی ۔تیاریاں پوری ہیں ، پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار نواز شریف اور شہباز شریف کو دے دیا ہے ۔قائد ن لیگ جو فیصلہ کرینگے وہ سب کو قبول ہوگا ۔حکومتی اتحادیوں سے معاملات چل رہے ہیں کچھ ایشوز فاینل ہوگئے ہیں ۔عمران خان کو گھر بھیجنے کے امکانات زیادہ ہیں ہماری تیاری پوری ہے ۔اپوزیشن کے اراکین پورے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…