ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اے طائر لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی، مریم نواز کا وزیراعظم پر طنز

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم پر تنقیدی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے طائر لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ پر انہوں نے لکھا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں

اپنے ہی اراکین کو نااہلی اور گھیراو کی دھمکیاں دے کر زبردستی ساتھ رکھنے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو اور جہاں اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی آپ پسپا ہو رہے ہوں؟ یہ حکومت نہیں ذلت ہے، شرمندگی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک اور ٹویٹ پر انہوں نے علامہ اقبالؒکا شعر بھی لکھا۔اے طائرِ لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی،جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی!۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مگر یہ عزت والے انسان کے لیے ہے، آپ کے لیے نہیں۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے وزیراعظم سے متعلق لکھا کہ آج مجھے وہ الفاظ یاد آ رہے ہیں جو آپ نے ہزارہ برادری کو کہے تھے جو اپنے پیاروں کی لاشیں اپنے سامنے رکھ کر سردی میں دھرنا دیے بیٹھے تھے اور آپ کو پکار رہے تھے! میں بلیک میل نہیں ہوں گا!۔انہوں نے لکھا کہ مظلوموں کی وہ آہیں اب آپ کا پیچھا کر رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…