ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

خان صاحب دھیان سے، ایویں لال بٹن نہ دبا دینا، وزیر اعظم کا جی 10 سی جنگی طیارے میں سوار ہونے پرٹوئٹر صارفین کا رد عمل

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی جانب سے چین سے آنے والے جی 10 سی جنگی طیارے میں سوار ہونے اور اس کا تجربہ کرنے پر ٹوئٹر صارفین کے میمز نے صورتحال میں مزید مذاح پیدا کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ طیارے گزشتہ روز ہی پاکستان ائیر فورس کے دفاعی

نظام میں شامل ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم کی تصاویر کو میمز میں تبدیل کرنا شروع کردیا،ٹوئٹر صارفین نے وزیر اعظم کے طیارے میں سوار ہونے پر مزے دار کیپشن بھی لگائے۔پاکستانیوں نے تصاویر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے وزیر اعظم کی اڑان پر اعتماد کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک تصویر میں فواد چوہدری کو جی 10 سی طیارے سے اترتے دیکھا گیاجس پر ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ گول گپے انجوائے کرنے کے بعد دیسی انکل چائنا چوک لاہور پر تصویر بنوا رہے ہیں۔صارفین نے کہا کہ ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ خان صاحب فرما رہے ہوں، جیٹ تو اچھا ہے لیکن اس میں سوک والا مزا نہیں ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے میمز میں وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی یاد رکھا۔کچھ صارفین نے انہیں خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کہیں لال بٹن نہ دبا دینا،اس کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ میمز بنانے والے پاکستانی جانتے ہیں کہ کب حملہ کرنا ہے اور کب سونا حاصل کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…