جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے،شاہد آفریدی

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ عمران خان نے عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلیے تھے۔کشمیر پریمئر لیگ روڈ شو کے موقع پر لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلیے تھے،

انہیں معقول ہوم ورک اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بڑے وعدے پورے کرنے کے لیے 10 سے 15 برس چاہئیں۔سابق کپتان نے کہا کہ ایسی بات نہیں کہ عمران بھائی کی حکومت نے کچھ نہیں کیا، بس عمران خان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پارہی۔دوران گفتگو شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے سے متعلق بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں کہوں گا کہ سیاست میں نہیں آئونگا تاکہ یوٹرن کا الزام نہ لگے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل کا حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، کے پی ایل کا ٹیلنٹ پی ایس ایل اور پاکستان ٹیم کا حصہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کے میچز کا برطانیہ میں ہونا خوش آئند ہوگا جس کے ذریعے دنیا کو پیغام جائے گاکہ کشمیر کے لوگ پرامن اور محنت کرنے والے ہیں، کے پی ایل میں 2 نئی فرنچائزز کی شمولیت اس کی مقبولیت کی دلیل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…