جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سلائی مشین پر کام کرنے والے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،سلائی مشینوں سے کمائی پر تنقید، علیمہ خان کا بلاول بھٹو کو جواب

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلائی مشین پر کام کرنے والے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان، ان کے والد اکرام اللہ نیازی،

خاتون اول بشریٰ بی بی اور ان کی بہن علیمہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے علیمہ خان کو سلائی مشینوں کے نام پر اثاثے بنانے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اب اس حوالے سے علیمہ خان نے کہاکہ بلاول بھٹو میرے والد پر بہتان لگانے سے پہلے حقائق معلوم کر لیں، میرے والد ایک ایماندار اور معزز شخص تھے، والد نے 1960 میں نوکری چھوڑ کر انجینئرنگ کمپنی بنائی۔علیمہ خان نے کہا کہ جب میرے والد نے نوکری چھوڑی اس وقت ذوالفقار علی بھٹو وکالت کرتے تھے، بلاول بیٹا تمھیں پاکستان کے بارے میں معلومات لینے کی ضرورت ہے۔اپنے اوپر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے علیمہ خان نے کہا کہ 1994 سے میرا ٹیکسٹائل کا بزنس ہے، ٹیکسٹائل کی معیاری مصنوعات لاکھوں محنت کش سلائی مشین پرہی بناتے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کی مصنوعات ان ہی مشینوں کی بدولت ہیں، دکھ کی بات ہے کہ سلائی مشینوں پر کام کرنے والوں کا میڈیا پر مذاق بنایا جاتا ہے، سلائی مشین پر کام کرنے والے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…