جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان بزدار کو بدلنے پر راضی ہو گئے ہیں، طارق بشیر چیمہ

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزرا نے انہیں بتایا وزیراعظم عثمان بزدار کو بدلنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال پر (ق) لیگ کا طویل ترین مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی، اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں سے مشاورتی عمل پر بات کی گئی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں

حتمی فیصلے کا امکان ہے ، وفاقی کمیٹی نے پنجاب میں تبدیلی سے متعلق بھی فوری تاریخ دینے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزرانے بتایا ہے وزیراعظم عثمان بزدارکو بدلنے پرراضی ہوگئے ہیں، ہمیں کمیٹی کے وزرا نے اس پر مبارکباد دی ہے، اس پر ہم نے کہا کہ کس بات کی مبارک؟ تو وفاقی کمیٹی کے وزرا نے کہا کہ وزیراعظم پنجاب میں تبدیلی پرمتفق ہوگئے ہیں۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم نے وزرا سے سوال کیا کہ ایسا کب ہوگا؟ جس پر وزرا نے بتایا کہ پہلے وفاق کی عدم اعتماد گزرجائے۔ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم نے وزرا سے کہا کہ کیا حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہے، کیسے یقین کر لیں کہ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے؟ اپوزیشن کی جانب سے ہمیں وزیراعلیٰ کی پیشکش ہے مگر حکومت کی طرف سے ہمیں لولی پاپ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کو چیزیں سیریس لینا چاہئیں، انہوں نے انڈر 16 ٹیم میدان میں اتاری ہوئی ہے،ہمیں اگلے 48 گھنٹو ں میں فیصلہ کرنا ہے۔دوسری جانب (ق) لیگ کے ذرائع کا کہناہے کہ پارٹی میں حتمی فیصلے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے اور وفاقی وزرا کی ٹیم کے جانب سے (ق) لیگ سے مزید کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…