جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

برصغیر کی سلامتی کو غیر متوازن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامرہ (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے دفاعی نظام میں جے 10سی کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برصغیر میں سلامتی کو غیر متوازن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کیلئے مضبوط دفاعی نظام کا ہونا لازمی ہے،ملک کی مسلح افواج اس وقت مضبوط ہوتی ہیں جب مسلح افواج اور قوم ایک ہی طرح سے سوچ رہے ہوں،آنے والے وقتوں میں ٹیکنالوجی پ

ر خاص توجہ دی جائے گی، ہم نے ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کیا ہے ، صحت کارڈ کے بعد اب ہم دفاعی بجٹ پر توجہ مرکوز کریں گے۔کامرہ میں جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تقریباً 40 برس کے بعد نئے طیارے پاکستان آئے ہیں، اس سے قبل جب ایف 16 آئے تو پاکستانی ائیر فورس میں خوشی کی لہر جاگ اٹھی تھی۔انہوںنے کہاکہ برصغیر میں سلامتی کو غیر متوازن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس عدم استحکام سے نمٹنے کیلئے یہ جی ٹین سی طیارے چین سے منگوائے گئے ہیں،وزیر اعظم نے بروقت جے 10 سی طیارے فراہم کرنے پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ آنے والے وقتوں میں ٹیکنالوجی پر خاص توجہ دی جائے گی، اس کے لیے ہم نے ٹیکنالوجی زون بنایا ہے، اور اس کے لیے ایک یونیورسٹی بھی بنانے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم خوش نصیب ہیں کہ پاکستان میں ہر قسم کا ٹیلنٹ موجود ہے لیکن یہ پاکستانی ملک کے باہر بیٹھے ہیں، میرا ایمان ہے کہ ہم ملک میں ہر قسم کا انٹرنیشنل کوالٹی کا ادارہ بنا سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں پاکستانی قوم کی طرف سے مسلح افواج کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس ایسی فوج ہے جو ملک کا دفاع کر سکتی ہے، پلوامہ کے بعد بالا کوٹ پر ہونے والے حملے کے رد عمل سے پوری دنیا میں یہ پیغام گیا کہ ہمارے اندر اپنے دفاع کی پوری صلاحیت موجود ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج اس وقت مضبوط ہوتی ہیں جب مسلح افواج اور قوم ایک ہی طرح سے سوچ رہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سامنے آنے والے چیلنجز سے ملک اجڑ جاتے ہیں جس طرح ہماری مسلح افواج نے ان چیلنجز کا سامنا کیا تو دنیا میں یہ پیغام گیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کر سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی طرف سے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کیا ہے اور صحت کارڈ کے بعد اب ہم دفاعی بجٹ پر توجہ مرکوز کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…