لاہور( این این ائی)مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ لاجز واقعہ پر وزیر داخلہ شیخ رشید سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے حکومت کے کہنے پر ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کیا،پولیس نے چادر چار دیواری ک تقدس پامال کیا ،اکثریت کھونے پر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔،حکومت سیاسی ماحول کو خراب کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔پولیس نے وزیر داخلہ کے حکم پر پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہو کر قانوں کی خلاف ورزی کی۔مطالبہ ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اس واقعہ پر استعفیٰ دیں۔