منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی ،اے این پی ،جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے سینئر رہنمائوں نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں انہوں نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس فیصلہ فوری دینے کا مطالبہ ہے ،

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ساکھ اور غیر جانبداری سے متعلق نہایت اہم اور سنجیدہ معاملہ ہے ،تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف 14 نومبر2014 سے غیر قانونی فارن فنڈنگ کا کیس زیر سماعت ہے ،سکروٹنی کمیٹی نے ایک ماہ کا کام 4 سال میں مکمل کیا ،سکروٹنی کمیٹی میں ہوشربا انکشاف ہوئے ہیں ،سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جمع کردہ شواہد پر مبنی 8 والیمز برآمد ہوئے ہیں ،الیکشن کمیشن بذات خود اس کیس کی 75 سماعتیں کر چکا ہے ،تحریک انصاف کی جانب سے 30 سے زائد بار التواء کی درخواستیں دائر کیں اور الیکشن کمیشن نے کم از کم 21 مرتبہ پی ٹی آئی کو تمام دستاویزات دینے اور اپنے غیر ملکی بینک اکائونٹس کی تفصیل جمع کرانے کا تحریری حکم جاری کر چکا ہے ،تحریک انصاف مسلسل تاخیری حربے استعمال کرتی رہے ہے جس سے واضح ہوتا ہے انہوں نے فارن فنڈنگ کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے تاخیری حربوں کا سلسلہ آج تک جاری ہے جس کی تازہ مثال یہ ہے کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ 4 جنوری 2022 کو فریقین کے حوالے کی گئی اور ان سے جواب طلب کیا گیا تاہم ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی نے ابھی تک جواب جمع نہیں کرایا ۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ اس تاخیر کے لئے یہ غیر منطقی جواز گھڑا گیا ہے کہ پہلے پی ٹی آئی کی ان دو درخواستوں پر فیصلہ دیا جائے

جن کی بنیاد پر خود سکروٹنی کمیٹی کی وہ رپورٹ ہے جس پر جواب اور دلائل دینے سے پی ٹی آئی انکاری ہے ،تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے احکامات کی تعمیل نہ کر کے توہین عدالت کی ارتکاب کررہی ہے جس کا فوری نوٹس لیا جانا چاہیے ،فارن فنڈگ کیس میں تمام شواہد سامنے آچکے ہیں فیصلے میں مزید تاخیر بلا جواز ہے،ہماری استدعا ہے کہ 15 مارچ کو مقدمے کی کارروائی باآسانی مکمل کر کے فیصلہ سنایا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…