اسلام آباد (این این آئی)نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں عبدالعلیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہو گئی ہے، جس میں ملک میں سیاسی صورت
حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما علیم خان لندن میں اپنی رہائش گاہ گئے تھے، انھوں نے جہانگیر ترین کیساتھ طے شدہ ملاقات کیجس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں کا اکٹھے جمعہ کی رات یا ہفتے کو پاکستان آنے کا امکان ہے، دونوں شخصیات پاکستان واپس آ کر پاور شو اور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی۔لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں شخصیات نے مل کر آئندہ فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے نمبرنگ سے متعلق بھی جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق معاملات پر غور کیا۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاق میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی معاملات زیر غور رہے۔