مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر جے یو آئی کا ملک بھر میں احتجاج، سڑکیں بلاک کر دیں

10  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر کارکنوں نے ملک بھر میں اہم شاہرائیں بند کر دی ہیں جس سے ٹریفک جام ہو گیا۔ سکھر میں جے یو آئی کے کارکنان نے پنوں عاقل پر دھرنا دے دیا، جے یو آئی کارکنوں نے نواب شاہ میں سکرنڈ روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کر دی، جیکب آباد، میرپور خاص، مٹیاری میں بھی کارکنوں نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ہے،

جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر کوئٹہ کے علاقے منان چوک پر جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ سڑک پر ٹائر جلاکر حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی ۔ جمعرات کی شب جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام کوئٹہ کے علاقے منان چوک پر اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کی کارروائی اور جمعیت اسلام کے ارکان قومی اسمبلی ،انصارالاسلام کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ٹائر جاکرسڑک کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا اور حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی ۔اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں مفتی روزی خان ،مولوی سرور موسیٰ خیل ،مولوی خورشید احمد،حاجی بشیرخان ،مولانامحب اللہ سمیت دیگر نے کہا کہ حکومت نے بوکھلاہٹ کاشکار ہوکر پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا ہے جس سے پارلیمنٹ کا تقدس پامال ہوا جمعیت علماء اسلام کے رضاکاروں ،ارکان پارلیمنٹ کو دانستہ طور پر گرفتار کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس قسم کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے پارٹی کی مرکزی قیادت کی اگلی کال تک ہمارا احتجاج جاری رہے گاجبکہ کارکنوں کو بھی پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جمعیت علماء اسلام کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی اور کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…