پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر پہیہ جام کرنے کا حکم، سڑکیں اور کاروبار بند کروا دیں

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں پہیہ جام کرنے کا حکم دے دیا، سڑکیں اور کاروبار بھی بند کروانے کا حکم، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن اور اس کے نتیجے میں جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاری پر حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام جماعتوں کے کارکن اسلام آباد پہنچیں،

ملک بھر میں احتجاج کریں اور سڑکوں کو جام کر دیں،ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے پہلے عمران خان اور اسپیکر استعفیٰ دیں، پولیس کے لاجز کے اندر آنے کے رولز ہیں۔جمعرات کو پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن اور اس کے نتیجے میں جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاری پرمولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنوں کو ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو کارکن اسلام آباد نہ پہنچ سکے وہ اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں کو جام کردیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ گرفتاری پیش کروں گا، ہر پارٹی ورکر سے کہتا ہوں ہوسکے تو اسلام آباد پہنچے، اپنے اپنے شہروں میں سڑکییں بند کردیں، کاروبار بند کردیں۔مولانا فضل الرحمان نے بطور پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے شاہراہیں بند کرنے کی اپیل بھی کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے رضاکار یہاں رضاکارانہ پہنچے، رضا کاروں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا جس پر اعتراض کیا جاسکے، پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا گیا، دھاوا بولا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے پہلے عمران خان اور اسپیکر استعفیٰ دیں، پولیس کے لاجز کے اندر آنے کے رولز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ اسلام آباد پولیس کے ذریعے ایم این ایز کو اغواء کیا جائیگا، ہمارے رضا کار پر امن پہنچے،ان کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا،کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس پر اعتراض کیا جاسکے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کی دہشتگردی کو نہیں مانتے، انسپکٹر جنرل پولیس عمران خان کا ذاتی ملازم ہے اور ذاتی ملازم کا کر داراداکیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…