اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے تحریکِ عدم اعتماد اور پی ٹی آئی کی کارکردگی پر ٹوئٹر اسپیس بنانے کا اعلان کیا ہے ۔
نون لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ ٹوئٹر اسپیس بنائیں گے جس میں شاہد خاقان ، احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گی اور اسپیس میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اور تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے بات کی جائے گی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ٹوئٹر صارفین سے کہا کہ وہ اپنے سوالات اْن کے ٹوئٹ کے جواب میں تحریر کریں تاکہ اسپیس میں ان کے جوابات دیے جاسکیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ‘اسپیس’ کے نام سے ٹوئٹر نے آڈیو روم کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی۔ ابتدائی دنوں میں یہ سہولت صرف آئی فون صارفین کو میسر تھی بعد ازاں وقت اور خواہش کے پیش نظر اینڈرائیڈ صارفین کو بھی یہ فیچر پیش کردیا گیا۔پہلے اسپیس روم بنانے کے لیے فالوورز کی ایک خاص تعداد درکار ہوتی تھی جس کے بعد اْسے بھی ختم کردیا گیا۔