جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کراچی،جھوٹی شخصی ضمانت پر اسٹریٹ کرمنلز کی رہائی کاانکشاف

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں جھوٹی شخصی ضمانت پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی رہائی کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی پولیس چیف نے کہاہے کہ جھوٹی ضمانت دینے والوں کیخلاف کارروائی کاعندیہ دیاہے۔خصوصی بات چیت میں ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج غلام نبی میمن نے بتایا کہ کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز سے نمٹنے کیلئے تحقیق پر مبنی حکمت عملی بنارہی ہے۔

کراچی پولیس چیف کے مطابق دوران تحقیق انکشاف ہوا ہے کہ ماضی میں اسڑیٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کو جھوٹی شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کا مسئلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں صحافی اطہر متین سمیت 18 افراد کو دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاجبکہ70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔کراچی پولیس چیف نے کہا کہ کراچی پولیس اس زاویے پر کام کررہی ہے کہ اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان بآسانی ضمانت پر کیسے اور کیوں رہا ہو جاتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے مقدمات میں ناقص تفتیش تو اپنی جگہ ہے لیکن کئی اور حقائق بھی سامنے آئے ہیں جن میں جھوٹی شخصی ضمانت پر رہائی بھی شامل ہے۔غلام نبی میمن نے بتایا کہ کراچی پولیس نے جھوٹی شخصی ضمانت دینے والے افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق اسٹرئٹ کرائمز میں ملوث افراد کی رہائی کیلئے جھوٹی شخصی ضمانت دینے والے افراد کیخلاف مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 216 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 216 ڈکیتی اور رہزنی میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والے افراد سے متعلق ہے۔ اگر کوئی شخص ڈکیتی یا رہزنی میں ملوث ملزم کو پناہ دیتا ہے تو اسے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 216 اے کے مطابق ڈکیتی یا رہزنی میں ملوث افراد کو پناہ دینے پر 7 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔کراچی پولیس چیف نے کہاکہ شخصی ضمانت پر رہا ہونے والے افراد کے کیسز کا جائزہ لے رہے ہیں اور جھوٹی شخصی ضمانت دینے افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن احمد نواز چیمہ کے مطابق اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 80 فیصد ملزمان پہلے بھی کئی دفعہ گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…