اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ضیا کے صدرمحمد اعجاز الحق نیالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شرپسند کارکنوں کی جانب سے فیصل مسجد میں واقع ضیاء الحق شہید کے مزار کی بے حرمتی انکے غیر مہذب ہونے کا ثبوت ہے، یہ واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ایماء پر کیا گیا ہے۔
یہ سانحہ موجودہ حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ناکامی اور غفلت کا نتیجہ ہے،واقعہ سے ضیاء الحق کے چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے، اس شرمناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس واقعہ سے حکومت اور پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک فوج اپنے سابق آرمی چیف کی مزار کی بے حرمتی کا نوٹس لے،حکومت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ض) محمد اعجاز الحق نے کہا کہ گزشتہ شب سندھ سے آنے والے پیپلز پارٹی کے شر پسندوں نے آکر شہید ضیاء الحق کے مزار کی بے حرمتی کی ہے،یہ واقعہ ضلعی انتظامیہ اور موجودہ حکومت کی غفلت کی وجہ سے ہوا ہے، یہ سانحہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی کہنے پر سرانجام دیا گیا ہے،شہید ضیاء الحق کے مزار کی بے حرمتی کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو مزید شہیدوں کے مزاروں کی بھی بے حرمتی ہوسکتی ہے۔
وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے فون آئے کہ ہم نے پولیس کو مزار کی نگرانی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں آئندہ ایسا نہیں ہوگا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف بے حرمتی کے حوالے سے ایف آئی آر درج ہونی چاہیے، اور واقعہ پربلاول اور زردادی کو معافی مانگنی چاہیے ،جن لوگوں نے مزار کی بے حرمتی کی وہ انکی گاڑیوں میں بیٹھ کے آئے وہ کیسے مزار تک پہنچے اور غلط نعرے لگائے۔
ہم شہید ضیاء الحق کے مزار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، عوام اس سانحہ کے بارے میں سوال پوچھ رہی ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحہ کی انکوائری کروائی جائے اور انکو جلد سے جلد کیفرے کردار تک پہنچایا جائے، اعجاز الحق نے مزید کہا کہ سندھ سے آئی 80 فیصد گاڑیاں چوری کی تھی جنہیں وہ پنجاب میں چھوڑ گئے ہیں۔
لانگ مارچ میں تیس ہزار فی کس کے حساب سے بندوں کو سندھ سے لایا گیا جن کے کھانے، رہائش اور گاڑیوں کا انتظام کیا گیا تھا، ان لوگوں سے ملک نہیں چلنا یہ افراتفری میں لگے ہوئے ہیں انکے خلاف کیسس سامنے آرہے ہیں سوال جواب یہ تحریک عدم اعتماد کیسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ ایک دوسرے کے کندھو ںپر رکھ کر فائر کررہے ہیں آصف علی زرداری نے اپنی پارٹی کو پی ڈی ایم سے اس لیے علیحدہ کیا کہ مجھے این آر او مل جائے لیکن یہ اس میں کامیاب نہیں ہونگے۔