اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ عمران خان رہے وہ قوتیں پس پردہ اپوزیشن کوسپورٹ کررہی ہیں۔ایک بیان میں قاسم سوری نے کہا کہ ہم اپوزیشن کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے عمران خان پاکستان کوفلاحی ریاست کی طرف لیجاناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں
پاکستان کیلئے رکاوٹ بن رہی ہے وزیراعظم عمران خان نے یورپی یونین کوجواب دیا پہلے والے حکمران ڈوموروالے تھے۔ قاسم سوری نے کہا کہ وزیراعظم اپنے عوام کی بات کرتے ہیں وزیراعظم اپنے ملک کادفاع کرناجانتے ہیں ماضی کی حکومتیں ڈرون حملے کرواتی تھی افغانستان میں صورتحال پر وزیراعظم نے آواز اٹھائی۔