ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

امریکانے روسی تیل اور گیس کی درآمد پر پابندی لگا دی

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی) روس کے یوکرین پر پرحملے جاری ہیں، روس نے کریمیا کے راستے مزید ٹینک اور جنگی سازوسامان یوکرین پہنچا دیا۔ بڑے شہروں سے لوگوں کا انخلا بھی جاری ہے، امریکا نے روسی تیل اورگیس کی درآمد پر پابندی لگا دی، 130ڈالر فی بیرل پر پہنچی تیل کی

قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔روس اوریوکرین جنگ پر امریکا نے روسی تیل اور گیس کی درآمد پر پابندی کا بڑا اعلان کر دیا جس سے یورپ میں گیس کی قیمتیں آسمان پر اور تیل کی عالمی مارکیٹ میں بھونچال کا خدشہ ہے۔ صدر بائیڈن نے روسی تیل اور گیس پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصل یسے امریکا میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی لیکن آزادی کیلئے یہ قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، پیوٹن یوکرین میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔پابندیوں سے بے نیازروس نے کریمیا سے مزید ٹینک اورفوجی سازوسامان یوکرین پہنچا دیا، فضائی حملوں میں گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، کیف، خرکیف، سومی، ماریو پول سمیت دیگر شہروں کا محاصرہ جاری ہے، امریکا نے روس پر لانگ رینج میزائل حملوں کا بھی الزام عائد کردیا۔دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی کے موقف میں کسی حد تک لچک آئی ہے اور وہ نیٹو کی رکنیت پر اصرار کے مطالبے سے دست بردار ہوگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…