ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شکور شاد کے گھر ڈنڈا بردار افراد کا حملہ، پوتا زخمی

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کے گھر ڈنڈا بردار افراد کے حملے میں ان کا پوتا بھی زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں درجنوں کی تعداد میں افراد کو ان کے گھر پر حملے کے لیے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ شکور شاد نے ایک کیپشن بھی لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کیا ایم این اے کے گھر پر فیڈر لگے ہوئے ہیں جو یہ ڈنڈا بردار نوجوان پتھراؤ کرنے میرے گھر آئے تھے؟شکور شاد کا کہنا تھا کہ پتھراؤ سے میرا 8 سال کا پوتا بھی زخمی ہو گیا، احتجاج سب کا حق ہے اور ہم نے احتجاج کو ہمیشہ ویلکم کیا ہے لیکن اس طرح حملہ آور ہونے سے کیا ہوگا؟دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے لیاری کے علاقے میں رکن قومی اسمبلی عبدالشکورشاد کے گھر پر ہونے والے احتجاج اور حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مگر اس واقعے کے لئے کے الیکٹرک کو ذمہ دار ٹہرانا ہرگزدرست نہیں ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے وزیر اعظم عمران خان اور گورنر عمران اسماعیل سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہیکہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حکومتی نمائندے اور عہدے داران اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کریں۔

تمام عوامی نمائندوں سے درخواست کرتے ہیں کے اپنے علاقوں میں بجلی چوری کی روک تھام اور بروقت بلوں کی ادائیگی کو یقنی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے لئے نرخوں کا تعین وفاقی حکومت کرتی ہے۔ کے الیکٹرک بطور ادارہ مفت بجلی فراہم نہیں کرسکتا۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…