ممبئی (این این آئی) معروف بھارتی کوریوگرافر اور فیشن ڈیزائنر و کنسلٹنٹ کے بیٹے کو اداکارہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرساد بداپا کے بیٹے ایڈم بداپا کو ایک فلمی اداکارہ کو بیہودہ پیغامات بھیج کر ہراساں کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ میں اداکارہ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ اداکارہ نے 28 سالہ ایڈم کے خلاف بے ہودہ پیغامات بھیجنے پر کیس درج کرایا تھا۔ پولیس کے مطابق ایڈم بداپا کیخلاف کیس درج ہوا جس پر اسے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اداکارہ کو بھی دو برس قبل منشیات کے استعمال پر گرفتار کیا گیا تھا۔