جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

پشاور میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ۔۔۔ مولانا طارق جمیل کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 5  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل بہت غمگین ہے۔

اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور ملکِ عزیز میں امن و امان کی فضا قائم رکھے!دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے،ریاست کے شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شدت پسندی کو دشمن ہتھیار بنالیتا ہے،شدت پسندی منبر،سکول اور تھانہ کے کردار ادا نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ ریاست کے شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے ۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ ہمیں اقدام کرنے ہوں گے اس کیلئے اتفاق رائے چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…