کیف(این این آئی) یوکرینی عوام کے گھیرے میں موجود روسی فوجی کی روتے اورچائے پیتے ہوئے ماں سے بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔یوکرین پرحملہ آور روسی فوجی کوگھیرے میں لینے کے باوجود یوکرینی عوام نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بجائے چائے اورکھانے کی اشیا پیش کردیں۔بات صرف یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ روسی فوجی کی بات اس کی ماں سے بھی کروائی۔ یوکرینی عوام کے حسن سلوک سے متاثراورماں سے بات کرنے کی خوشی نے روسی فوجی کواتنا جذباتی کیا کہ وہ رونے لگا۔روسی فوجی کی روتے ہوئے چائے پینے اورماں سے بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے حالت جنگ میں بھی حملہ آورملک کے فوجی سے یوکرینی عوام کے اچھے سلوک کوسراہا۔