اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

چوہدری برادران ملاقات،جہانگیر ترین کو ٹیلیفون،عمران خان کیا تم گھبرا گئے؟یابلیک میل ہوگئے یا پھر کرسی بچاؤ این آر او کی بھیک مانگ رہے ہو؟ حافظ حمد اللہ

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات اورجہانگیرترین کی فون کال پر خیریت دریافت کرنے پرکہا ہے کہ عمران خان کیا تم گھبرا گئے؟یابلیک میل ہوگئے یا پھر کرسی بچاؤ این آر او کی بھیک مانگ رہے ہو؟۔

اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ وہی چوہدری برادران ہے جو بارہا عمران نیازی آپ سے ملنے کی درخواست کرتے رہے، نیازی صاحب آپ مونس الہی کووزیربنانے میں تاخیری حربوں سے کام لیتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ جب آپ کواپنی،کرسی گرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، تو چوہدری برادران کے دربار پر ناک کیبل حاضری دے رہے ہو، جس جہانگیرترین کوتم ملنانہیں چاہتے تھے آج ان کوفون کال کرکے حال پوچھ رہے۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ عمران خان کیا تم گھبرا گئے؟یابلیک میل ہوگئے یا پھر کرسی بچاؤ این آر او کی بھیک مانگ رہے ہو؟،اب آپ دیگر اتحادیوں سمیت اپنے اراکین اسمبلی سے بھی ملنے کی جتن کروگے۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ اس بار پاکپتن بکے مزار پر حاضری سے بھء تمہاری کرسی نہیں بچے گی۔ انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم اور اپوزیشن نے آپ کی غرور وتکبرکو خاک میں ملادیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آپ کی سیاست اوراقتدارکی کرسی،،تحریک عدم اعتماد،،کے ذریعے خاک میں ملادیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…