پی ایس ایل میں 2غیر ملکی کھلاڑی دین اسلام سے متاثر، محمد رضوان کے اہم انکشافات

2  مارچ‬‮  2022

اسلام آبادر(این این آئی) ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ولی نے دین اسلام کے حوالے سے کئی سوالات کیے۔

ملتان سلطانز کے بالنگ کوچ مشتاق احمد سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ میں میچز کے بعد ڈریسنگ روم میں کئی بار انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی اور آسٹریلوی نڑاد ٹم ڈیوڈ نے مجھ سے دین اسلام کے حوالے سے مختلف سوالات کیے جس کا میں نے انہیں جواب دیا۔محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں اپنے دین پر شرمانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ فخر ہونا چاہیے، جب غیر ملکی ہم سے اسلام کے بارے پوچھتے ہیں تو ہمیں سکون ملتا ہے۔ رضوان نے کہا کہ نماز کے دوران پاؤں پر پڑنے والے نشان کے بارے میں بھی ولی نے سوال کیا، نماز ہم پڑھتے ہیں مگر سکون انہیں ملتا ہے۔انہوں نے شائقین کرکٹ کو اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیشہ قومی ٹیم سے جیت کی امید رکھیں، ہمارے بولرز فیلڈرز میدان میں جان مارتے ہیں اس لیے انہیں برا بھلا بولنے سے گریز کریں اور انکا حوصلہ بڑھائیں۔رضوان کا کہنا تھا کہ جب آپ نمبر ون بننے کا سوچتے ہیں تو ایک وقت آتا ہے کہ آپ نمبر ون بنتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…