منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پہلے کہا وزیراعظم نے بنی گالہ میں غلط کام کیا، پھر کہا بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی، پیکا قانون سوشل میڈیا پر غیر مہذب اور غیر اخلاقی گند کو روکنے کیلئے لا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا قانون سوشل میڈیا پرغیرمہذب اورغیراخلاقی گند کو روکنے کیلئے لارہے ہیں، کرپٹ سربراہ کو میڈیا سے کوئی خطرہ نہیں، پہلے کہا وزیراعظم نے بنی گالہ میں غلط کام کیا، پھر کہا بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی، عام لوگ تو دور وزیراعظم کو نہیں بخشا جا رہا۔

وزیراعظم عمر ان خان نے پٹرول اور ڈیزل 10،10 روپے فی لیٹر، بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اگلے بجٹ تک دونوں چیزوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کرینگے،پاکستان میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوسرے ممالک سے کم ہیں،موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے پاس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حل ہے تو بتائیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن اور سر کاری ریڈیو پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مجھے خوف ہے یوکرائن اور روس کی جنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے نہیں ہونگی، تیس فیصد دنیا گیس بھی وہاں سے آتی ہے اور اس کی قیمت بھی اوپر چلی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے روس سے بیس لاکھ گندم کا بھی کہا ہوا ہے اور گندم بھی اوپر چلی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سب سے بڑ امسئلہ پٹرول اور ڈیزل کا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اوپر چلی گئیں تو لوگوں پر مزید بوجھ پڑ جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ جب اپوزیشن والے کہتے ہیں پٹرول اور ڈیزل بڑا مہنگا ہوگیا ہے تو وہ بتائیں ان کے پاس کیا حل ہے؟اگر کوئی حل ہے تو ہمیں بتادیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوسرے ممالک سے کم ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی پاکستان دنیا کے 190ممالک میں سے 25ویں نمبر پر ہے جدھر ابھی بھی ہمارا پٹرول اور ڈیزل سب سے کم بک رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ پٹرول ہمارے پاکستان میں 160روپے، ہندوستان میں 260روپے، بنگلہ دیش میں 185روپے اور ترکی میں 200روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ستر ارب روپے کی ہر ماہ سبسڈی دیتے ہیں اگر ہم نہ کریں تو آج پٹرول 220روپے فی لیٹرفروخت ہو۔ انہوں نے کہاکہ اوگرا نے سمری میں دس روپے فی لیٹرپٹرول اور ڈیزل بڑھانے کی تجویز دی ہے،

ہم بجائے دس روپے پٹرول اور ڈیزل فی لیٹر بڑھانے کے ہم دس،دس روپے فی لیٹر کم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پچاس سالوں میں کوئی ڈیم نہیں بنایا گیا، ہم دس ڈیم بنا رہے ہیں جو اگلے پانچ سے دس سالوں میں بن جائینگے،اگر پہلے ڈیم بنا لیتے تو پاکستان میں بجلی بہت سستی ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ ڈیم بن گئے تو دنیا میں قیمتیں بڑھائی بھی گئیں تو ہم بچ جائینگے۔انہوں نے کہاکہ پانچ روپے فی یونٹ بجلی کم کررہے ہیں،پانچ روپے فی یونٹ بجلی کم کر نے کا مطلب ہے کہ بیس فیصد سے پچاس فیصد بجلی کے بل کم ہونگے اس کیلئے بڑی محنت سے کہیں اور سے سبسڈی نکالی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگلے بجٹ تک پٹرول اور بجلی میں کوئی اضافہ نہیں کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…