منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

کشمیریوں کیساتھ کیا ہو رہا ہے ہمیں سوچنا چاہیے ، ابھی نندن

datetime 28  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے کہا ہے کہ معلوم نہیں امن لانے کیلئے کیا کرناچاہیے،لیکن امن ہونا چاہیے کسی عداوت کو جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں نظر آتی ، کشمیریوں کیساتھ کیا ہو رہا ہے ہمیں سوچنا چاہیے ، پاک فوج کو بہت پیشہ ورانہ اور نڈر پایا ۔

روزنامہ دنیا میں شائع رپورٹ کے مطابق ابھی نندن نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ اوپر سے نیچے آتے ہوئے پیرا شوٹ میں دونوں ملک دیکھے ، مجھے دونوں ملکوں میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا ، جب گرا تو مجھے پتہ نہیں تھا پاکستان میںہوں یا اپنے دیس بھارت میں ، مجھےچوٹ لگی جو کافی گہری تھی اور میں ہل نہیں پا رہا تھا ۔ ابھی نندن کا کہنا تھا کہ جب مجھے لگا اپنے ملک میں نہیں ہوں تو بھاگنے کی کوشش کی ،میرے پیچھے لوگ آئے اور ان کا جوش کافی زیادہ تھا ، وہ چاہتے تھے مجھے پکڑ لیں ، اسی لمحے پاکستان آرمی کے 2جوان آئے ، انہوں نے مجھے پکڑا اور وہاں سے بچایا ، پھر وہ مجھے اپنی یونٹ تک لے کر گئے جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔ بھارتی پائلٹ نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج بہت پیشہ وارانہ اور قابل تعریف ہے ،مجھے دشمنیاں پروان چڑھانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ، چاہتا ہوں ہمارے دیس میں امن رہے ، ہم امن میں رہ سکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…