جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین کے شہر کیف اور خار کیف میں کئی گھنٹوں کے سکون کے بعد پھر سے دھماکے

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (این این آئی)یوکرین میں روسی حملے کے بعد روسی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، کیف اور خار کیف میں کئی گھنٹوں کے سکون کے بعد پھر سے دھماکے سنے گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرینی فضائیہ روسی فوج کے قافلوں پر ڈرون حملے کر رہی ہے جس سے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

روسی فضائی کمپنی نے یورپ کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں ۔فضائی کمپنی کاکہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی کا فیصلہ یورپی یونین کی روسی طیاروں پرپابندی کے بعد کیا گیا ہے۔یورپی یونین کاکہنا ہے کہ یوکرین جنگ جاری رہی تو 70 لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کا امکان ہے۔یورپی یونین کمشنر برائے کرائسس مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ براعظم یورپ میں سالوں بعد انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔خبر ایجنسی کاکہنا ہے کہ جی سیون رہنمائوں نے روس پر مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے۔رہنما جی سیون نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے جاری رکھے تو مزید پابندیاں لگائیں گے اور روس کی یوکرین پر عسکری کامیابی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔فٹبال ایسوسی ایشن برطانیہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ انگلینڈ روس کے خلاف تمام انٹرنیشنل فٹبال میچوں کا بائیکاٹ کرے گا۔برطانیہ فٹبال ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ فٹبال میچز کے بائیکاٹ کا فیصلہ یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…