منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

کاروبار کے لیے دیے ہوئے 24 کروڑ روپے واپس لینے گئی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون آزاد کشمیر سے مبینہ طور پر اغواء

datetime 28  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو آزاد کشمیر کے شہر میر پور سے مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا، ویران جگہ سے ان کی گاڑی ملی ہے،

جس میں خون بھی پایا گیا ہے۔58 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون زاہدہ پروین بھانجے کے ہمراہ اپنی رقم واپس لینے آزاد کشمیر کے علاقے ڈھڈیال گئی تھیں، دونوں 15 فروری سے لاپتہ ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی میرپور کی حدود میں تھانہ اسلام گڑھ میں ویران جگہ سے ملی ہے، گاڑی میں خون بھی موجود ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی نے کاروبار کے لیے 3 افراد کو 24 کروڑ روپے دیے تھے۔خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کے مطابق ان کی اہلیہ نے عنصر بلا، عرفان اور رزاق نامی افراد کو کاروبار کے لیے یہ رقم دی تھی۔غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے خاتون اور ان کے بھانجے کے اغواء میں ان تینوں ملزمان کو نامزد کیا ہے مگر اثر و رسوخ کے باعث ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ درج کر لی ہے، معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…