جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی مارچ، جیب کتروں نے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کر دیے

datetime 27  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ میں جیب کتروں کی چاندنی ہو گئی، متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق

پی ٹی آئی سندھ حقوق مارچ میں جیب کترے سرگرم ہو گئے، مارچ میں شریک متعدد رہنما اور کارکن لٹ گئے، میڈیا سے وابستہ افراد کو بھی نہیں بخشا گیا۔مارچ کے پہلے دن ہی عوامی نمائندے، پی ٹی آئی سیکیورٹی اسکواڈ اور میڈیا نمائندوں کی جیبوں کا صفایا کیا گیا، ایم پی اے راجہ اظہر کی جیب سے 35 ہزار روپے نکال لیے گئے۔سیکیورٹی اسکواڈ کے خالد بلوچ اور رحمت کے موبائل فون چوری ہو گئے، میڈیا نمائندوں کے موبائل فون بھی جیبوں سے نکال لیے گئے، کئی افراد کے پرس بھی چوری ہو گئے۔جیبیں مارنے کے واقعات کمو شہید، سکھر اور شکار پور میں ہوئے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ رش والے مقامات پہ سب اپنی جیبوں کا خیال رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…