بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

ایک روسی فوجی نے یوکرین کی فوج کے سامنے سرنڈر کردیا

datetime 26  فروری‬‮  2022 |

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی )روس اور یوکرین کے مابین لڑائی تیسرے روز میں داخل ہو گئی ، بھارتی میڈیا کے مطابق روس کے ایک فوجی نے یوکرین کی فوج کے سامنے سرنڈر کردیا ، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی فوجی سے کان پکڑوا کر معافی منگوائی گئی ۔

دوسری جانب روسی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران روسی صدر ولادی میر پوتین نے یوکرین میں روسی فوج کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے اور اقتدار پر قبضہ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مغربی مشیروں خاص طورپر امریکا کے ذریعے ہو رہا ہے۔ادھرکریملن کے حوالے سے بتایاگیا کہ روس یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے منسک میں وفود بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وفد میں دفاع اور وزارت خارجہ کے حکام بھی شامل ہو سکتے ہیں۔اس تناظر میں یوکرین کے صدارتی مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے کہا کہ یوکرین امن چاہتا ہے اور روس کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔اگر بات چیت ممکن ہے، تو اس کا انعقاد ہونا چاہیے۔ اگر ماسکو بات کرنا چاہتا ہے اور غیر جانب دار رہنے کا مشورہ دیتا ہے تو ہم اس سے نہیں ڈرتے۔پوڈولیاک نے بھیجے گئے ایک ٹیکسٹ پیغام میں کہا کہ مذاکرات کے لیے ہماری تیاری امن کے لیے ہماری انتھک کوششوں کا حصہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…