ماسکو / کیف(این این آئی) سوشل میڈیا صارف کا دعویٰ ہے کہ 24 برس قبل مستقبل کے واقعات و حالات دکھانے کے حوالے سے مشہور کارٹون سیریز ‘سمپسنز’ میں روس یوکرین جنگ کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی اور پھر تصادم کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے اس سے مماثلث رکھتی تصویر شیئر کی۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی سمپسنز کے ایک قسط کے چھوٹے سے ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ دو کردار امریکا اور روس آمنے سامنے بیٹھ کر جارحانہ مزاج سے بات کررہے ہیں۔اس دوران امریکا نے روس پر رعب جمانے کی کوشش کی تو روس کے لیے مختص ٹیبل پر بیٹھے کردار نے سامنے رکھی پلیٹ کو گھما دیا، جس کے دوسرے طرف سویت یونین کا نام لکھا تھا۔سمپسنز ٹائیڈ کی یہ قسط 29 مارچ 1998 کو اْس وقت ٹی وی پر نشر کی گئی تھی جب بورس یلٹسن صدر تھے۔