پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کو ہٹا کر اپوزیشن اپنی اولاد اور مال کا سوچے گی یا قوم کا؟ فواد چودھری

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہٹا کر اپوزیشن اپنی اولاد اور مال کا سوچے گی یا قوم کا؟ سارے ڈاکو پاکستان کو لوٹ کا مال سمجھتے ہیں، ان سب کو جیلوں میں ہونا چاہئے، ملک کیخلاف سازشوں کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔ انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں مولانا فضل الرحمان،

شہبازشریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات پرمشترکہ ملاقات پر اپنے تبصرے میں کہا کہ یہ مجلس دیکھیں ان کے چہرے دیکھیں یہ عمران خان کو ہٹا کر اپنی اولاد اور مال کا سوچیں گے یا قوم کا؟ انہوں نے کہا کہ سارے ڈاکو پاکستان کو لوٹ کا مال سمجھتے ہیں ان تمام کو جیلوں میں ہونا چاہئے نہ کہ ان کو یہ اجازت دی جائے کہ وہ ملک کیخلاف سازشیں کرتے پھریں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق بتایا کہ روس کے صدر پیوٹن اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی آج کی ملاقات ایک بین الاقوامی ایونٹ ہے، جس طرح کے آگے حالات بن رہے ہیں اس میں ایک بہت بڑی جیوپولیٹیکل اور جیو اسٹریٹجک اہمیت ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے لیے یہ جو دورہ پہلے تھا کہ منسوخ کردیں، لیکن دورے ایک دور دن میں نہیں ہوتے،آخری وقت میں منسوخ کرنا مناسب نہیں تھا، امریکا اور یورپ سے ہمارے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں، لیکن ہم سمجھتے ہیں چین اور روس کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات ہونے چاہئیں۔یہ دورہ خطے کی معاشی ترقی کیلئے بڑا اہم ہے،اسی وجہ سے دورہ کیا جارہا ہے، آج صبح بھی جب یہ واقعہ ٹی وی چینلزپر رپورٹ ہوا تھا تو ہم نے سمجھا کہ دورے کو ادھورا چھوڑنا مناسب نہیں ہے، یوکرائن کا بہت بڑا واقعہ ہوا یہ نہیں ہوسکتا کہ اس پر بات نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…